جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

پیمرا کا غیر ضروری مواد نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کی نشریات بند کرنے پر غور

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پیمرا نے غیر ضروری اور غیر مناسب مواد نشر کرنے والے ٹی وی چینلز کی نشریات بند کرنے پر غور شروع کر دیا ہے اور حکومت نے اس مقصد کے لئے پیمرا ایکٹ 2007 میں ترمیم پر بحث کا آغاز بھی کر دیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ترمیم سے اتھارٹی کو کسی بھی مخصوص چینل کے سگنلز کو سیٹلائٹ سے ” ڈی لنک “ کرنے کی طاقت مل جائے گی ۔ جس سے یہ یقینی بنایا جائے گا کہ کوئی کیبل آپریٹر یا ٹیلی ویژن سیٹ اس براڈ کاسٹ کو حاصل نہ کر سکے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے پیمرا کو سپارکو کی مدد درکار ہو گی ۔ رپورٹ میں میڈیا کمیونیکیشن ماہرین کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ٹیلی ویژن چینلز ایک خاص فریکوئنسی پر ایک سیٹلائٹ کو اپنے سگلنلز نشر کرتے ہیں ۔ خلاءمیں ایک آئینے کے طور پر کام کرتے ہیں ۔یہ سیٹلائٹ ایک دوسری فریکونسی کے سگنلز کو موڑتے ہیں جو ڈش انٹینا کے ذریعے وصول ہوتے ہیں ۔ میڈیا کمیونیکیشن ماہر ریحان حسن کا کہنا ہے کہ سپارکو یہ کر سکتی ہے زیادہ طاقت ور سگنلز کے ذریعے ان سگنلز کو ڈسٹرب کر دیا جائے ۔ یہ پرائیویٹ ٹی وی چینلز کے سگنلز کو کسی ٹرانسمیشن کو بھی بلیک آﺅٹ کر سکتا ہے جو پاک سیٹ سیٹلائٹ کے ساتھ منسلک ہیں ۔ عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ تجویز 16 دسمبر 2014 کے آرمی پبلک سکول پر دہشت گردانہ حملوں کے بعد زیر غور تھی یہ اقدام بعض ٹی وی چینلز کی جانب سے دہشت گردی کے پیغامات اور دہشت گرد حملوں کی کوریج کے بعد اٹھایا جا رہا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…