جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو فوری تبدیل کیا جائے، سراج الحق

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک)جماعت اسلامی نے گورنر سندھ عشرت العباد کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہیں کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو فوری تبدیل کیا جائے، خطرناک مجرموں کو گورنر ہاوس میں تحفظ ملتا ہے۔میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں ان کا مزید کہنا ہے کہ ملک کی معاشی شہہ رگ کراچی کو کسی ایک جماعت کے ہاتھوں یرغمال بننے نہیں دیا جائے گا۔رواں ماہ سینیٹر منتخب ہونے والے سراج الحق نے مزید کہا کہ کراچی کو تشدد سے پاک کرنے کے لیے گورنر سندھ کی تبدیلی ضروری ہے، خطرناک مجرموں کو گورنر ہاوس میں تحفظ ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بیرونی قوتیں کراچی کے معاملات میں مداخلت کر رہی ہیں،کراچی آپریشن کامیاب بنانے کے لیے بیرونی مداخلت روکنا ہوگی۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو آپس میں لڑنے کے بجائے مہنگائی ،بیروزگاری اور بدامنی کے خلاف لڑنا چاہیے۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے میں متعدد جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری اور اسلحہ کی برآمدگی کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے بھی گورنر سندھ کی تبدیلی کا ،مطالبہ کیا گیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیرین مزاری نے مطالبہ کیا تھا کہ گورنر عشرت العباد کو فوری طور پر ان کے عہدے سے برطرف کیا جائے، تاکہ وہ صولت مرزا کے الزامات کی تحقیقات پر اثرانداز نہ ہوسکیں۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…