جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

قائداعظم کی11 اگست 1947 کی تقریر نصاب میں شامل کرنے کا اعلان

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک)سینئر صوبائی وزیر تعلیم نثار احمد کھوڑو نے قائداعظم محمد علی جناح کی 11 اگست 1947 کو پاکستان کی قانون ساز اسمبلی میں کی گئی تقریر کو نصاب میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے، یہ اعلان انھوں نے پیر 23 مارچ کو یوم قرارداد پاکستان کے روز کیا۔ترجمان سینئر صوبائی وزیر تعلیم کے جاری کردہ بیان کے مطابق نثارکھوڑو نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی قانون ساز اسمبلی میں کی گئی تقریر کو سابق صدر پاکستان ا?صف علی زرداری کی ہدایت پر نصاب میں شامل کررہے ہیں،انھوں نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی وہ تقریر آٹھویں جماعت سے لیکر دسویں جماعت کے نصاب میں ترمیم کرکے شامل کی جارہی ہے، وہ ترمیمی نصاب آئندہ سال طلبا وطالبات کے ہاتھوں میں ہوگا، انھوں نے کہا کہ تعلیم اب صوبائی معاملہ ہے اور سندھ کو اپنا نصاب تیار کرنے کا حق حاصل ہے اس لیے سندھ صوبہ قائداعظم محمد علی جناح جیسی شخصیت کی تقریر کو بھی نصاب میں شامل کرنے جارہا ہے تاکہ طلبا وطالبات کو تاریخ سے بھی اآگاہی مل سکے، انھوں نے کہا کہ نصاب میں یہ تاریخ شامل ہونے سے طلبا وطالبات کو مستقبل کیلیے رہنمائی حاصل ہوگی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…