اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے میٹرو بس منصوبے سے متاثر ہونے والے مری روڈ کے تاجروں کا پراپرٹی ٹیکس معاف کر دیا ۔ موتی محل سے فیض آباد تک متاثرہ تاجروں کا 11 کروڑ پراپرٹی ٹیکس معاف کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے میٹرو بس منصوبے سے متاثر ہونے والے مری روڈ کے تاجروں کا پراپرٹی ٹیکس معاف کر دیا ہے موتی محل سے لے کر فیض آباد تک تمام تاجروں کا 11 کروڑ سے زائد کا پراپرٹی ٹیکس معاف کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے
مزید پڑھئے:امریکہ 77 سال کی خاتون نے باڈی بلڈنگ شروع کر دی
اور ٹیکس معافی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ میٹرو بس منصوبے سے مری روڈ کے تاجروں کا کاروباری بری طرح متاثر ہوا ہے جس کے تناظر میں وزیراعلیٰ پنجاب نے تاجرون کی امداد کے لئے 11 کروڑ سے زائد پراپرٹی ٹیکس معاف کر دیا ہے۔