جمعہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2025 

متحدہ رہنماؤں کو بیرون ملک جانے سے روکنے کی زبانی ہدایات جاری

datetime 24  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کے اہم سیاسی اورتنظیمی رہنماؤں کو بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ایف ائی اے امیگریشن کو زبانی ہدایات جاری کردی گئی ہیں جبکہ قانون نافذکرنے والے اداروں کی جانب سے اس سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے اہم رہنماؤں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کیلیے قانونی کارروائی بھی شروع کردی گئی ہے۔سندھ رینجرزاور دیگرقانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کراچی میں جرائم پیشہ افراداور سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگزکے خلاف ا پریشن جاری ہے اوراس سلسلے میں خاص طورپر متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا گھیراتنگ کررہے ہیں۔ ا پریشن شروع ہونے کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے اہم تنظیمی اورسیاسی رہنماؤں کے بیرون ملک فرارہونے کے خدشے کے پیش نظرکراچی ا پریشن میں شریک اداروں کی جانب سے وفاقی حکومت سے درخواست کی گئی تھی کہ فوری طورپر ایم کیوایم کے اہم رہنماؤں کوبیرون ملک جانے سے روکا جائے تاہم قوانین کے مطابق کسی بھی شہری کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لیے اس کے خلاف مقدمات اور الزامات کی فہرست صوبائی حکومت کے توسط سے وفاقی وزارت داخلہ کوبھجوایا جانا ضروری ہے۔ذرائع کے مطابق ای سی ایل میں باقاعدہ نام شامل ہونے سے قبل کسی بھی مطلوبہ رہنمایا کارکن کوبیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے ایف ا?ئی اے کے اعلی افسران کی جانب سے امیگریشن کے عملے کوزبانی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ جب کہ سندھ پولیس اوررینجرز نے ایم کیوایم کے اہم سیاسی اورتنظیمی رہنماؤں کی فہرستوں کی تیاری بھی شروع کردی ہے اوران کے خلاف درج مقدمات بھی جمع کیے جارہے ہیں تاکہ جلدازجلد مطلوبہ افرادکے نام ای سی ایل میں شامل کیے جاسکیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف ا?ئی اے امیگریشن کو یہ ہدایت بھی جاری کی گئی ہے کہ بیرون ملک سے ایم کیوایم کسی رہنما کی واپسی کی صورت میں فوری طورپر قانون نافذ کرنے والے اداروں کوا گاہ کیا جائے جبکہ سندھ رینجرزنے کراچی ایئرپورٹ کے بین الاقوامی روانگی اورا مد کے مرکزی دروازوں پررینجرز اہلکار بھی تعینات کردیے ہیں جوایف ا ئی اے امیگریشن کی جانب سے ملنے والی کسی بھی اطلاع پرفوری کارروائی کرسکیں گے۔



کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…