بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

datetime 23  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)امیر قطر شیخ تمیم بن حمادالثانی 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔وزیراعظم نواز شریف نے نور خان ایئر بیس پر امیر قطر شیخ تمیم بن حماد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزرا اسحاق ڈار، خواجہ آصف، پرویز رشید، خرم دستگیر، شاہد خاقان عباسی اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی موجود تھے۔ انہیں 21 توپوں کی سلامی اور گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔قطرکے حکمران کے طور پر شیخ تمیم بن حماد الثانی کا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے۔ امیر قطر کے وفد میں وزرا، قطر ایئرویز کے چیئرمین اور دیگر سینئر حکام بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر امیر قطر اور پاکستانی قیادت باہمی، علاقائی اور عالمی امور کے علاوہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مفاہمتی عمل پر بھی گفتگو کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل شیخ تمیم بن حمادالثانی نے 2010ء4 میں قطر کے ولی عہد کے طور پر پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…