راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ ملک میں امن اور خوشخالی کے لئے دہشت گردی کا ہر قیمت پر خاتمہ کریں گے، ترجمان پاک فوج کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں آپریشن ضرب عضب اور خیبر ون پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ شہری اور دوردراز علاقوں سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ ملک میں قیام امن اور خوش حالی کے لئے ہر قیمت پر دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے۔ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جا ری ہیں جنہیں منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ جنرل راحیل شریف نے سی ایم ایچ پشاور کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن میں زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































