پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ایم کیوایم کے قیدیوں کو سہولیات کے معاملات سندھ حکومت نے خود طے کئےتھے، کراچی پولیس چیف

datetime 22  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: (نیوز ڈیسک)کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے کہا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے ایم کیوایم کے ساتھ معاملات صوبائی حکومت نے خود طے کئے تھے۔کراچی میں تقریب سے خطاب اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ دو روز قبل شہر میں ہونے والے دہشت گردی کے دونوں واقعات میں کالعدم تنظیمیں ملوث ہیں، جن میں قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھی شہید اورزخمی ہوئے ہیں، کراچی میں جرائم کی وارداتوں، ٹارگٹ کلنگ اور قتل وغارت کے واقعات میں کمی آئی ہے، انشاء اللہ آنے والا وقت مزید اچھا ہوگا، ہمیں اپنے شہر کو امن کا گہوارہ بنانا ہے تو ہمیں سب کو ایک صف پر کھڑا ہونا ہوگا کیونکہ جب کراچی میں امن سب کے لیے بہتر ہے۔کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ قیدیوں کو قانونی سہولیات کی فراہمی ان کا حق ہوتا ہے، قیدیوں کی سہولیات کے لئے ایم کیوایم نے حکومت سے ملاقات کی تھی، تمام معاملات تحریری طور پر طے پائے گئے جس کے بعد ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کو سہولیات سے متعلق ایس او پی بنائی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…