پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

آل پاکستان مسلم لیگ کا بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے ، پارٹی رکنیت سازی کا اعلان

datetime 22  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ نے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا اور پارٹی کی رکنیت سازی کا فیصلہ بھی کیاجبکہ پرویز مشرف کاکہناتھاکہ سیاسی طورپر کسی کے ساتھ برابری کرنااْن کی توہین ہے ، پاکستان کے ساتھ ہی ہم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اے پی ایم ایل کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس سابق فوجی صدر پرویز مشرف کی زیرصدارت ہواجس میں صوبائی اور بیرون ملک مقررکیے گئے عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ملکی اور سیاسی صورتحال پر غور کیاگیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کاکہناتھاکہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لیں گے اور کامیاب ہوں گے ، پارٹی کو ملک گیر سطح تک لے جاناچاہتے ہیں تو تنظیم سازی نچلی سطح تک لے جاناہوگی ، تنظیم سازی کے بغیر جماعت نامکمل ہے۔ پرویزمشرف کاکہناتھاکہ وہ سیاسی مقدمات کا سامنا کررہے ہیں ، عہدیداروں نے مشکل حالات میں پارٹی چلائی اور عہدیداروں میں کوئی بھی کروڑ پتی اور ارب پتی نہیں ، ملک تباہی اور بدحالی کی جانب جارہاہے ، پاکستان ہے تو ہم ہیں ، ورنہ کچھ نہیں ، ہمیں سوچناچاہیے کہ پاکستان کے حق میں کیا کرسکتے ہیں ؟ مشرف کاکہناتھاکہ سیاسی طورپر کسی کے ساتھ برابری کرنامیری توہین ہے ، اپنی مددآپ کے تحت کنونش کروائیں گے ، اپنا حصہ بھی ڈالوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…