پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

محکمہ تعلیم پنجاب کو اسکولوں میں 44لاکھ بچے اور بچیوں کو داخل کرانے کا ہدف

datetime 22  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)پنجاب حکومت نے محکمہ تعلیم کو اسکولوں میں 44لاکھ بچے اور بچیوں کو داخل کرانے کا ہدف دے دیا ہے جس کے تناظر میں یکم اپریل سے باقاعدہ داخلہ مہم شروع کی جائے گی۔ ایجوکیشن فارآل پروگرام کے تحت پنجاب بھر کے 57ہزار سرکاری اسکولوں میں نئے تعلیمی سال مجموعی طور پر جماعت اول تا نویں جماعتوں تک 44لاکھ بچوں اور بچیوں کو داخل کیاجائے گا۔ اس ضمن میں محکمہ تعلیم کے پاس استعداد کار نہ ہونے پر اتنی بڑی تعداد کو سرکاری اسکولوں میں کھپانا ناممکن ہے تاہم کھاتہ پوراکرنے کے لیے محکمہ نے تمام نجی رجسٹرڈ اور الحاق شدہ اسکولوں کے علاوہ مدرسہ اسکولوں کو بھی اس گنتی کو پوراکرنے کے لیے شامل کرلیا ہے۔ اس تناظر میں سرکاری اسکولوں میں ہدف کا 30فیصد ، نجی رجسٹرڈ اور الحاق شدہ اسکولوں میں 60فیصد جب کہ مدرسہ اسکولوں میں 10 فیصد پورا ہوگا۔محکمہ تعلیم کے حکام کی جانب سے سرکاری اسکولوں کو داخلہ مہم کے حوالے سے تحریری احکامات جاری کردیئے گئے ہیں تاہم باقاعدہ آغاز نئے تعلیمی سیشن یکم اپریل سے کیاجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…