لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ ایکسائز نے ن لیگ کے ایم پی اے اسد اللہ کی جعلی نمبر پلیٹ والی گا ڑی پکڑ لی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز نے ناکے پر ایم پی اے اسد اللہ کی گا ڑی کوروکا تو اس کی نمبر پلیٹ جعلی نکلی جس پرایم پی اے نے الٹا ایکسائز حکام پر چڑھائی کر دی اور انہیں کہا کہ آپ نے گاڑی روکنے کی ہمت کیسے کی جس کے جواب میں ڈیوٹی پر تعینات محکمہ ایکسائز کے اہلکاروں نے کہاکہ ہم صرف اپنی ڈیوٹی کر رہے ہیں اور گا ڑی کو بند کر دیا ۔یاد رہے کہ ایم پی اے چوہدری اسداللہ ن لیگ کے ٹکٹ پر حا فظ آباد کے حلقے پی پی 106سے کامیاب ہوئے تھے ۔