اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) جمعیت علماءاسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلح جتھوں اور عسکری سیاست کا کوئی مستقبل نہیں ہے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاست میں عسکری ونگ کی کوئی جگہ نہیں ہے جبکہ نہ ہی اس کا کوئی مستقبل ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو پر امن بنانے کے لیے ان سے نجات حاصل کرنا ہو گی اور اسی طرح ملک میں امن قائم ہو سکتا ہے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھیجا جا رہا ہے جبکہ کراچی سے پکڑے جانے والے قاتلوں کے مقدمات کو فوجی عدالت میں نہیں بھیجا جا رہا۔مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ خون بہانے والوں کے مقدمات بھی فوجی عدالت میں بھیجا جائے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں