بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

اسی بات کا انتظار تھا کہ موقع ملے اور میچ جتواﺅں

datetime 19  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈیلیڈ (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز اور وکٹ کیپر سرفراز احمد نے کہا ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور ٹیم کو جتوانے کی کوشش کریں گے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے بی بی سی اردو سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ کے خلاف میچ میں جس طرح ٹیم نے کامیابی حاصل کی ہے اس سے مورال انتہائی بلند ہے اور اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ دونوں میچز میں باﺅلرز، بیٹسمین اور فیلڈرز نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور امید ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ میں بھی اسی طرح کی پرفارمنس دیکھنے میں آئے گی۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ مصباح الحق کا یہ کہنا کہ میچ میں دباﺅ آسٹریلیا کی ٹیم پر ہو گا، کتنا درست ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ آسٹریلیا کو بھلے ہی ہوم گراﺅنڈ کا فائدہ حاصل ہے لیکن اس کے ساتھ ہی ہوم کراﺅڈ کا پریشر بھی انہی پر ہو گا اور جس طرح قومی ٹیم نے دبئی میں آسٹریلیا کے خلاف شاندار فتح حاصل کی تھی وہ بھی آسٹریلیا پر دباﺅ میں اضافے کا سبب بنے گی۔ قومی ٹیم کی پوری کوشش ہو گی کہ آسٹریلیا کو ٹف ٹائم دیا جائے تاہم میچ کے روز جو ٹیم اچھا کھیلے گی وہ جیتے گی۔ آئرلینڈ کے خلاف 90 کا ہندسہ عبور کرنے کے بعد دباﺅ سے متعلق سوال کے جواب میں سرفراز احمد نے کہا کہ وہ اس وقت نروس ہو گئے تھے تاہم امید تھی کہ سنچری مکمل کر لوں گا اور اس مقصد کو حاصل کرنے کیلئے جس طرح عمر اکمل نے ان کا ساتھ دیا وہ قابل ستائش ہے اور وہ اس پر عمر اکمل کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی میچوں میں ٹیم میں شامل نہ کرنے پر انہیں کوئی افسوس نہیں کیونکہ ٹیم مینجمنٹ نے وہی ٹیم کھلائی جو بہترین تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ” میں اسی انتظار میں تھا کہ جب بھی موقع ملا اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو جتوانے کی بھرپور کوشش کروں گا “۔ صحافی نے جب ان سے یہ سوال پوچھا کہ ”سرفراز کوارٹر فائنل میں دھوکہ تو نہیں دے گا“ تو ان کا کہنا تھا کہ یہ تو مزاحیہ فقرہ ہے، اس لئے وہ اس سے بالاتر ہو کر سوچتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ”ہم مثبت سوچ رہے ہیں اور ٹیم بھرپور تیاری کر رہی ہے، ہم کوارٹر فائنل جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے“۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…