پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

صولت مرزا کے بعد عزیز بلوچ کے بھی سنسنی خیزانکشافات

datetime 19  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری سمیت دیگر رہنما انہیں ٹارگٹ کلنگ کی ہدایت دیتے تھے اور ان ہی کہنے پر لوگوں کو قتل کیا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ’’جی فار غریدہ‘‘ کی میزبان غریدہ فاروقی کے مطابق لیاری گینگ وار کے سربراہ عزیر بلوچ نے دبئی حکام کو اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین آصف زرداری، شرجیل میمن اور اویس مظفر انہیں براہِ راست ٹارگٹ کلنگ کے احکامات دیتے تھے اور ان ہی کے کہنے پر لوگوں کو قتل کیا۔ عزیر بلوچ کی جانب سے دیئے گئے بیان میں پیپلزپارٹی کے دیگر رہنماؤں سے بھی براہ راست تعلقات کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ دوسری جانب سندھ کے وزیر اطلاعات اور پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے عزیر بلوچ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عزیر بلوچ کو پیپلزپارٹی کی جانب سے کبھی کسی کی جان لینے یا جرائم کی ہدایت نہیں کی گئی، پیپلزپارٹی نے تو ہمیشہ کوشش کی کہ لیاری گینگ وار کا خاتمہ کای جائے کیونکہ وہ ہمیشہ ہمارے لیے ہی عذاب بنی۔ انہوں نے کہا کہ لیاری میں سندھ حکومت کے ہی دور میں عزیر بلوچ سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن ہوا کیونکہ پیپلزپارٹی کا ہمیشہ یہی موقف رہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کسی بھی جماعت سے تعلق رکھتے ہوں ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ لیاری گینگ وار کا مرکزی کردار عزیر بلوچ دبئی حکام کی حراست میں ہے جسے پاکستان واپس لانے کے لیے پولیس ٹیم بھی دبئی بھیجی گئی تھی تاہم دبئی کی عدالت نے عزیر بلوچ کی پاکستان حوالگی کے لیے پیش کیے گئے ریکارڈ کو ناکافی قرار دے دیا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…