بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

میری لاش کا کیا کرنا ہے؟صولت مرزا کے گھر والوں سے بات چیت میں آخری ہدایت

datetime 19  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ سے وابستہ کے ای ایس سی کے افسران کے قتل میں ملوث صولت مرز ا نے کہاکہ دنیامیں اُنہیں انصاف نہیں ملا،موت سے نہیں گھبراتا، آخرت میں اللہ کے سامنے سرخرو ہوجاﺅں گا،اگر کسی کو مجھ سے تکلیف پہنچی ہوتو وہ معاف کردیں ۔ مچھ جیل میں اہلخانہ سے آخری ملاقات میں صولت مرزا کاکہناتھاکہ شاہدحامد قتل کیس کے حوالے سے جن لوگوں نے دنیامیں میرے ساتھ ناانصافیاں کی ہیں ان کامعاملہ اللہ کے سپردکرتاہوں، اگرکسی نے مجھے تکلیف پہنچائی تومیں اس کو معاف کرتا ہوں، اہل خانہ میرے حق میں دعا کریں،اہلیہ بچے کی تعلیم وتربیت پرتوجہ دے ۔ صولت مرزا ان کی اہلیہ نکہت مرزانے بتایا کہ ملاقات میں وہ ہشاش بشاش نظرآرہے تھے ، صولت نے ہدایت کی کہ اگر مرجاﺅں تومیت پرتماشانہ بنایا جائے خاموشی سے تدفین کردی جائے، وکٹری کانشان بنایا اورکہا کہ ’ ہم جیت گئے ہیں‘۔ صولت مرزا 11بہن بھائیوں میں میں سب سے چھوٹے ہیں،اگر 19مارچ کو صولت مرزا کی پھانسی پر عملدرآمد ہوجاتا ہے توان کی تدفین گلشن معمار میں کی جائے گی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…