بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

رینجرزکے خلاف بیان الطاف حسین کے خلاف لندن پولیس کو کتنی شکایات ملیں،جان کر آپ بھی حیران ہو جائینگے

datetime 19  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین کی طرف سے رینجرز کے کرنل اور دیگر عملہ کو جنہوں نے نائن زیرو پر چھاپہ مارا تھا کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے خلاف برطانیہ میں موجود تمام طبقہ ہائے فکر کے لوگوں کے علاوہ آل پاکستان لائرز ایسوسی ایشن برطانیہ کے بیرسٹر ز ‘ سولیسٹرز ‘اور ممبران کے علاوہ پی ٹی آئی ‘ مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور اراکین کی طرف سے سکاٹ لینڈ یارڈ کو بذریعہ ٹیلی فون و تحریری شکایات موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں ۔ عوام کی بھاری تعداد نے سکاٹ لینڈ یارڈ میں الطاف حسین کے خلاف شکایات درج کرانے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔پاک فوج پاکستان کی سرحدوں کی محافظ ہے اور وہ کسی سیاسی جماعت کی آلہ کار نہیں ،سرحدوں کی حفاظت کے علاوہ اندرون ملک حفاظت بھی پاک فوج کی ذمہ داری ہے اور اس نے اپنا فریضہ سر انجام دیا ہے مگر الطاف حسین نے تین تلوار پر ہونے والی تقریر کی طرح دوبارہ ایک ایسی تقریر کی ہے جس پر رینجرز کی طرف سے مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔اس تقریر کے خلاف شکایات درج کرانے کا یہ سلسلہ اب عروج کو پہنچ گیا ہے مگر اب تک درج کرائی جانے والی شکایات کی تعداد کا سرکاری طور پر علم نہیں ہو سکا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک 15ہزار سے زائد افراد نے شکایات درج کروائی ہیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…