پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

صولت مرزا کی ویڈیو منظر عام پرکیسے آئی‘ تحقیقات شروع کردیں‘ سرفراز بگٹی

datetime 19  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(نیوزڈیسک)صوبائی وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ مچھ جیل میں قید سزائے موت کے منتظر قیدی صولت مرزا کی ویڈیو منظر عام پر آنے سے متعلق تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے کہ مچھ جیل میں قید پھانسی کے منتظر صولت مرزا کی پھانسی سے چند گھنٹے قبل منظر عام پر آنے والی ویڈیو کہاں بنائی گئی ہے اس کا تعین کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صولت مرزا مچھ جیل سے قبل کئی جیلوں میں رہا تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کا مجرم کا بیان مچھ جیل میں ریکارڈ کیا گیا تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔صوبائی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ کہ پھانسی سے چند گھنٹے قبل صولت مرزا بے ہوش ہوگئے تھے اور ان کی حالت سے وفاقی حکومت کو آگاہ کیا گیا اور ایوان صدر سے آنے والے احکامات کے بعد مجرم کی پھانسی روک دی گئی۔
واضح رہے کہ سزائے موت کے منتظر قیدی صولت مرزا کی پھانسی کے پھندے پر لٹکنے سے چند گھنٹے قبل ویڈیو منظرعام پر آئی جس میں مجرم کا کہنا تھا کہ انہیں کے ای ایس سی کے منیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد کے قتل کا حکم ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین نے بابرغوری کے گھر پر دیا جب کہ صولت مرزا کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں گورنر سندھ کے ذریعے مجرموں کو تحفظ دلایا جاتا ہے اور پیپلزپارٹی کے دور میں ہمیں جیل میں سہولیات فراہم کی گئیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…