کراچی (نیوز ڈیسک) رینجرز نے متحدہ قومی موومنٹ کے دومختلف دفاتر پر چھاپوں کے دوران ایم کیوایم کے سیکٹر انچار ج سمیت پانچ کارکنان کو حراست میں لے لیاگیاہے ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کورنگی سیکٹر میںایم کیوایم کے دفترپر چھاپہ مارا جس دوران وہاں موجود چار کارکنان کو حراست میں لے لیاگیا جن میں شکیل اور عابد شامل ہیں ۔ بتایاگیاہے کہ زیرحراست کارکنان کا تعلق کورنگی سیکٹر زمان ٹاﺅن سے ہے تاہم برآمدگی سے متعلق معلومات نہیں مل سکیں ۔ دوسری طرف نیوکراچی کے علاقے میں چھاپہ مارکارروائی کے ددوران رینجرز نے ایم کیوایم کے سیکٹر انچارج علی رضاکو حراست میں لے لیاہے ۔ دنیانیوز کے مطابق علی رضاکو گرفتارکرکے مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیاہے ۔رینجرز ذرائع نے بتایاکہ ٹارگٹ کلنگ سے متعلق خفیہ معلومات کی بناءپر علی رضاسے پوچھ گچھ کی جائے گی ، اگر وہ ملوث پائے گئے تو قانونی کارروائی کریں گے ۔
ایم کیو ایم کے دفتر پر رینجرزکا ایک اور چھا پہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
ملک بھرکے بجلی صارفین کیلئے بڑا ریلیف ختم ہونے کے قریب پہنچ گیا
-
رمضان 2027 کا آغاز کب ہوگا؟ اہم فلکیاتی پیشگوئی سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
تمام تعلیمی ادارے 24 اگست تک بند رہیں گے! اعلان ہوگیا
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
لاہور میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند کرنے کا اعلان
-
عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ
-
مرونل ٹھاکر کی خود سے 10 سال چھوٹے کرکٹر سے تعلق کی افواہیں، اداکارہ کا ردعمل آگیا
-
سعودی عرب ‘فیکٹری میں آگ لگنے سے 16 مزدور جاں بحق ہوگئے
-
سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
-
پاکستان میں عید میلادالنبی ؐکی تاریخ کب ہوگی؟



















































