لاہور(نیوز ڈیسک)سانحہ ٘ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ کی جانب سے ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی، جس پر ہائیکورٹ نے اعتراض عائد کرتے ہوئے درخواست مسترد کردی ہے۔ گلوبٹ کی جانب کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اسے اقدام قتل کی دفعات میں باعزت بری کردیا تھا جبکہ اسے معمولی دفعات کے تحت گیارہ سال کی سزا سنائی گئی جرم معمولی نوعیت کا تھا، جس پر انسداد دہشت گردی کی دفعات لاگو نہیں ہوتیں ۔ عدالت انسدادِ دہشت گردی کی جانب سے دی گئی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔ گلو بٹ کی درخواست پر ہائیکورٹ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پہلے بھی گلو بٹ کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی جو واپس لے لی گئی موجودہ درخواست کے ساتھ پہلی درخواست کے حوالے سے عدالتی فیصلے کی کاپی لگائی جائے۔ گلو بٹ کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر گیارہ سال قید کی سزا سنائی تھی، سزا کے خلاف گلو بٹ نے ہائیکورٹ میں اپیل بھی دائر کرررکھی ہے۔ واضح رہے کہ گلوبٹ کو انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گزشتہ ماہ منہاج القرآن سیکریٹریٹ کے باہر پولیس آپریشن کے دوران گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے کے جرم میں 11 سال اور 3 ماہ قید بامشقت اور ایک لاکھ 11 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں