اسلام آباد(نیوزڈیسک)خیبرایجنسی کے علاقے وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں 11 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جبکہ تین اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کو اڑ یا گیا ہے جس کے نتیجے میں گاڑی میں موجود 11 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جن میں تین کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ دھماکے کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہے ایف سی احکام نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ کے قریب سے گزر ہی تھی کے اچانک سرنگ کو اڑا دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں 11 اہلکار زخمی ہو گئے ہیں جبکہ اہلکار شدید زخمی ہیں تمام زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اس کے علاوہ علاقے کو گھیرے میں لے کر بارودی سرنگوں اور شدت پسندوں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔