منگل‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2025 

صولت مرزا کے بیان کے بعد بابر غوری کا بیان بھی سامنے آگیا

datetime 19  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی: ایم کیوایم کے رہنما بابر غوری نے صولت مرزا کی جانب سے دیئے گئے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان ایم کیوایم کے خلاف سازش ہے۔ صولت مرزا کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے بابر غوری کا کہنا تھا کہ یہ بیان ایم کیوایم کے خلاف سازش ہے، ہمیں علم نہیں کہ ایسا کیوں کیا گیا جب کہ الطاف حسین نے ہمیں کبھی ایسی ہدایت نہیں دی اور نہ پارٹی کی طرف سے اس طرح کی ہدایت دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نے ہمیں ہمیشہ کام کرنے اور عوام میں جانے کا کہا، صولت مرزا کا بیان ان کی پھانسی سے قبل ایک کہانی بنائی گئی ہے۔ بابر غوری کا کہنا تھا کہ صولت مرزا سے آخری ملاقات اس وقت ہوئی جب میں ایم پی اے تھا تاہم صولت مرزا سے ہمارا کوئی تعلق نہیں اور آج تک میں نے کسی کو بھی اپنے گھر نہیں بلایا کیونکہ پارٹی میں ہمیں کارکن کو گھر بلا کر ڈیل کرنے کی اجازت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صولت مرزا پر کیس ایک عرصے سے چل رہا تھا لیکن آخری وقت میں ہی یہ بیان کیوں دیا گیا، اس بیان سے متعلق قانونی چارہ جوئی کروں گا اور اس میں ہر قسم کی تحقیقات میں پیش ہونے کو تیار ہوں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ دن دور نہیں


پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…