اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایم کیو ایم کے سینئر رہنما اور کراچی کے سابق ناظم اعلیٰ سید مصطفیٰ کمال کو ایم کیو ایم کی قیادت کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی پیش کش کر دی گئی ہے‘ ذرائع کے مطابق ان کو یہ پیش کش کرنے کیلئے دوبئی میں موجود کراچی کے ایک سنیئر سیاستدان سید مصطفی کمال سے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں‘ اگر مصطفی کمال وعدہ معاف گواہ بننے کے یے تیار ہو گئے تو ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے لیے اپنے آپ کو بچانے کیلئے بہت سے راستے بند ہو سکتے ہیں‘ واضح رہے کہ ایک سال قبل مصطفی کمال اور ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیان شدید اختلافات پیدا ہو گئے تھے اس کے نتیجے میں سید مصطفی کمال پارٹی چھوڑ کر دوبئی شفٹ ہو گئے تھے ‘ اس وقت سید مصطفی کمال دوبئی میں بحریہ ٹاؤن کے ایک پراجیکٹ کے ہیڈ ہیں اور مصطفی کمال کو دوبئی میں ہی وعدہ معاف گواہ بننے کی پیش کش کی گئی ہے۔