اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عمران خان کے ترجمان عمر چیمہ نے وضاحت کی ہے کہ تحریک انصاف کی تنظیمیں اور کور کمیٹی توڑی گئی نہ ہی جہانگیر ترین کو کوئی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔ شیریں مزاری کہتی ہیں کور کمیٹی 22 مارچ کو جسٹس وجیہہ الدین کی رپورٹ کا جائزہ لے گی۔ میڈیا کو جاری بیان میں عمر چیمہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی تنظیمیں اور کور کمیٹی توڑنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جسٹس وجیہہ الدین کی سفارشات پر فیصلہ اتوار کو سینیئر قیادت کرے گی۔ تحریک انصاف کی ترجمان ڈاکٹر شیریں مزاری نے بھی کہا کہ پارٹی عہدوں کو تحلیل کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، کور کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں جسٹس وجیہہ الدین کی رپورٹ کا جائزہ لیا جائے گا، تحقیقاتی کمیشن نے کمیٹیاں تحلیل کرنے کی صرف سفارش کی ہے، کمیٹیاں تحلیل کرنے کا اختیار عمران خان اور جہانگیر ترین کو حاصل ہے