بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ایم کیو ایم کو الطاف حسین اور عسکری ونگ سے الگ کرنا ہوگا،عمران خان

datetime 18  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نائن زیرو سے اشتہاری قاتل اور اسلحہ پکڑا گیا، نجی ٹی وی سے گفتگو
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نائن زیرو سے اشتہاری قاتل اور اسلحہ پکڑا گیا،ایم کیو ایم کو الطاف حسین اور عسکری ونگ سے الگ کرنا ہوگا،حکومت چاہے تو الطاف حسین کو لندن میں سزا ہوسکتی ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الطاف حسین لندن میں بیٹھ کر پاکستان میں لوگوں کو قتل کروا رہا ہے،الطاف حسین کے مسلح لوگ ہیں جو لوگوں کو قتل کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نائن زیرو سے قاتل اور اسلحہ پکڑا گیا ہے،ایم کیو ایم کے لوگ الطاف حسین سے تنگ آچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کو پہلے مشرف حکومت اور پھر زرداری حکومت نے بچایا۔موجودہ حکومت چاہے تو الطاف حسین کو لندن میں سزا ہوسکتی ہے،1996ء میں نوازشریف ایم کیو ایم کی مدد کر رہے تھے،اب آصف زرداری کر رہے ہیں،سٹیٹسکو کی جماعتیں مفاد کیلئے اکٹھی ہو جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو اقتدار میں آکر پیسہ بنانا ہوتا ہے،پیپلزپارٹی کے لوگ بھی آصف علی زرداری کو چھوڑ جائیں گے،آصف علی زرداری،نوازشریف،الطاف حسین اور فضل الرحمان کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے تو پتہ چل جائے گا،اقتدار میں آنے سے پہلے اور اب ان کے پاس کتنے اثاثے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کو پالش نہیں کیا جاتا ہے،تمام شعبوں میں ٹیلنٹ کو نظرانداز کردیا جاتا ہے،پاکستان کرکٹ میں بھی بہت ٹیلنٹ ہیں،لیکن پالش نہیں کیا جاتا ہے



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…