کراچی (نیوز ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے 31 ویں یوم تاسیس کے حوالے سے میڈیا نے بھی تاریخ رقم کر دی ہے۔ایم کیو ایم کے 31 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پاکستان کے کسی ایک چینل پر بھی قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کا خطاب نشر نہ کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے کیونکہ اس سے قبل الطاف حسین کی جانب سے کوئی بھی خطاب ہر میڈیا چینل پر لائیو نشر کی جاتی تھی بلکہ ان کی تقریر کے دوران کوئی اشتہار بھی نشر نہیں ہوتے تھے لیکن ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کی جانب سے چھاپہ مارے جانے اور رینجرز کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کے بعد کسی میڈیا چینل نے ان کا خطاب نشر نہ کیا اور کافی دیر بعد کسی چینل نے ان کا بیان سنوادیا۔ صولت مرزا کی تصویر کس طرح بنائی گئی : وزیر داخلہ بلوچستان کا نوٹس الطاف حسین کی تقریر کے کچھ حصے نجی ٹی وی چینل جیو ٹی وی پر دکھائے گئے لیکن چند ہی منٹ کے بعد انہوں نے بھی معمول کی نشریات کو نشر کرنا شروع کر دیا۔ یاد رہے اس سے قبل ایک مرتبہ ایک نجی چینل نے ان کا خطاب نشر نہیں کیا تھا تو کراچی میں نجی ٹی وی کی نشریات بند ہو گئیں تھیں لیکن اس مرتبہ میڈیا کی جانب سے یہ رویہ الگ حیثیت رکھتا ہے۔ 31 ویں یوم تاسیس کے موقع پر الطاف حسین نے صحافی برادی سے کہا تھا کہ صحافی کاغذ ، قلم اور ڈائریاں سنبھال لیں اور کارکن اپنے جھنڈوں کو لپیٹ لیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم سٹیٹس کو توڑنے والی جماعت ہے جبکہ انہوں نے وقاص شاہ سمیت تمام شہیدوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔