عمران خان کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے تمام عہدیداروں کو فارغ کردیا گیا، جسٹس وجیہ پر مشتمل ٹریبونل نے کور کمیٹی اور سینٹرل ایگزیٹو کمیٹی بھی ختم کردی، 3 ماہ میں انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا حکم دے دیا۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی سے متعلق حافظ فضل کریم ایڈووکیٹ کی درخواست پر قائم جسٹس وجیہ الدین احمد اور ملک یوسف گبول پر مشتمل ٹریبونل نے تحریک انصاف کے تمام عہدیداروں کو فارغ کردیا، عمران خان بدستور چیئرمین کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ ٹریبونل نے پی ٹی آئی کور کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی ختم کردی، ٹریبونل کے معاملات میں مداخلت کے الزام میں سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کو شوکاز نوٹس جاری اور 3 ماہ میں انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔