مچھ (نیوز ڈیسک ) متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اور سزائے موت کے مجرم صولت مرزا کی جیل سے تازہ تصاویر سامنے آنے پر وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوٹس لے لیا ہے۔وزیر داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صولت مرزا مچھ جیل میں قید ہے جبکہ جیل کے اندر موبائل فون لے کر جانے کی اجازت نہیں ہوتی ۔انہوں نے کہا کہ اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ موبائل فون جیل کے اندر کیسے گیا جبکہ صولت مرزا کی تصویر کس نے بنائی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ جیل اہلکاروں سے اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں گی جبکہ دوسری جانب ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آج صولت مرزا کی اہل خانہ کے ساتھ آخری ملاقات کروائی گئی تھی جبکہ یہ تصویر اس ملاقات میں موبائل فون کے ذریعے اہل خانہ کی جانب سے بنائی گئی ہے۔یاد رہے ایم کیو ایم کے کارکن صولت مرزا کو کل صبح مچھ جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا جائے گا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































