اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما شکیل اعوان نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی انہوں نے یہ درخواست الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف دائر کی ہے ۔شیخ الیاس کے ذریعے بدھ کو دائر کی جانے والی درخواست میں شکیل اعوان نے موقف اختیار کیا ہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے اصل اثاثے چھپائے ہیں جن کی مالیت کروڑوں روپے بنتی ہے ۔
انہوں نے کاغذات نامزدگی کے دوران جھوٹ بولا ۔شیخ رشید آرٹیکل 62 پر پورا نہیں اترتے اس لئے انہیں قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دیتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ۔واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل میںشکیل اعوان نے شیخ رشید کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کی تھی جو انہوں نے خارج کر دی تھی اس فیصلے کے خلاف شکیل اعوان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے ۔