بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مظفر آباد برفانی تودہ گرنے سے 20افراد دب گئے ، ایک شخص جاں بحق

datetime 18  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لیپہ سے رشیاں جاتے ہوئے 20سے زائد افراد پر مشتمل قافلے پر برفانی تودہ گر گیا ، ایک سرگودھا کا تاجر جاں بحق ، چھ شدید زخمی ، نکال لئے گئے ،باقی افراد دب گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لیپہ ٹنل سے بیس سے زائد افراد پر مشتمل قافلہ رشیاں کی جانب جارہا تھا کہ اچانک ہی قافلے پر برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں قافلے میں شریک تمام لوگ تودے کے نیچے دب گئے جبکہ سرگودھا کا ایک تاجر موقع پر جاں بحق چھ افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال شفٹ کردیا گیا ہے مگر ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے باقی افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے مقامی افراد رات بھر ملبہ ہٹانے کی کوشش میں مصروف رہے سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے ہیوی مشینری بھی موقع پر نہ پہنچ سکی دوسری جانب مقامی افراد سمیت ملبہ کے نیچے دب جانے والے افراد کے ورثاءنے شدید احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وادی لیپہ میں ٹیلی کارپٹرز سروس شروع کریں 80ہزار سے زائد افراد اس وقت محصور ہوکر رہ گئے ہیں جبکہ ان علاقوں میں اشیاءکی شدید قلت پائی جارہی ہے دریں اثناءجاں بحق تاجر کی میت سڑک بند ہونے کے باعث ہسپتال میں پڑی ہوئی ہے آخری اطلاعات تک ریسکیو آپریشن جاری تھا ۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…