بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

قومی اسمبلی میں ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کو تاحیات نااہل قرار دینے کا بل مسترد

datetime 18  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد (نیز ڈیسک) قومی اسمبلی نے (ن) لیگ کے رکن اسمبلی ڈاکٹررمیش کمار کاسینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی خرید و فروخت کرنیوالے امیدواروں اور ارکان قومی اسمبلی کو تاحیات نااہل قرار دینے کے حوالے سے ا ئینی ترمیم بل مسترد کردیا۔اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت اجلاس میں پرائیویٹ ممبر ڈے پر متعدد ارکان نے قانون سازی میں حصہ لیااورپرائیویٹ ترمیمی بل پیش کیے۔رمیش کمارکی جانب سے ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ارکان کوتاحیات نااہل قراردینے کے بل پر اسپیکر ایاز صادق ،وزیرمملکت افتاب شیخ اورنفیسہ شاہ نے کہاکہ اس حوالے سے پہلے ہی قانون اورالیکشن کمیشن کاضابطہ حیات موجود ہے جبکہ ڈاکٹر رمیشن کمارکاپیش کردہ ارکان اسمبلی کی چھٹیوں کے قانون میں مزید ترمیم ، وزرا کی ا ئین میں تعریف،عائشہ سید کا گواہاں کے تحفظ کے بارے میں ترمیمی بل، بیلم حسنین کا اقلیتوں کے لیے قومی کمیشن کی تشکیل کابل اورصاحبزادہ طارق اللہ کا معذور افراد کے ملازمتوں میں کوٹے پرعملدرا مد کے حوالے سے ترمیمی بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوادیے گئے۔اسپیکر نے قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کوہدایت کی کہ کمیٹیوں کے پاس بہت سارے ترمیمی بل اکٹھے ہوچکے ہیں انھیں جلد از جلد نمٹاکر رپورٹ پیش کی جائے۔ اجلاس میں9ماہ میں مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس منعقد نہ کرنے پراپوزیشن نے واک ا ؤٹ کیا، توجہ مبذول نوٹس پر نوید قمر، شازیہ مری، نفیسہ شاہ، ڈاکٹرعذرافضل پیچوہو اور بیلم حسنین کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیرمیاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہاکہ پہلے سینیٹ میں بھی اسی نکتہ پراعتراض اٹھایا جاچکا ہے، تاہم اب وزیراعظم کے حکم پر18مارچ کو ہرصورت مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس ہوناہے۔ انھوں نے کہاکہ اس کے سیکریٹریٹ کاقیام بھی آئینی تقاضا ہے۔ محمود خان اچکزئی نے کہاکہ حکومت کواس پر معذرت کرنی چاہیے۔
اس موقع پرنوید قمر نے کہاکہ 90 روز کے اندر مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس نہ بلائے جانے پراپوزیشن اجلاس سے واک ا ؤٹ کرتی ہے، جس کے بعد پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم کے ارکان اور محمود خان اچکزئی واک ا ؤٹ کر کے ایوان سے باہر چلے گئے۔ اپوزیشن کی واپسی کے بعدوفاقی وزیرریاض پیرزادہ نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس بروقت نہ بلانے پرباقاعدہ معافی مانگتا ہوں،
اجلاس کے دور ان پیپلز پارٹی کے رکن نواب محمد یوسف تالپور نے کہاکہ مہران یونیورسٹی کے طالب علم کو26 نومبر2014ء4 کو پولیس لے کرگئی جو اب تک لاپتہ ہے جس پر اسپیکر نے کہاکہ مجھے لکھ کر دے دیں ہم صوبائی حکومت اور پولیس سے جواب طلبی کریں گے۔ اجلاس میں ارکان نے یوحناا?باد میں دہشتگرد حملوں،اور 2 افراد کو زندہ جلانے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اس جنگ کے خلاف حکومت کواپنابھرپور تعاون کایقین دلایا، شیخ رشید احمد نے پارلیمنٹ ہاؤس، لاجز اور ایم این اے ہاسٹل کی سیکیورٹی رینجرز کے سپردکرنے کامطالبہ کردیا۔ نوید قمر نے کہاکہ لاہور میں2انسانوں کو زندہ جلانے کی بھی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ محمود اچکزئی نے کہاکہ اداروں کو مضبوط بنائے بغیر ہم ملک کو بچانہیں پائیں گے۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ لاہور کا واقعہ افسوسناک تھا، وزیر داخلہ کے بیان پر ہمیں تحفظات ہیں۔
طارق اللہ نے کہاکہ کراچی میں120افراد کے قاتلوں کی سرپرستی کرنے والوں کے خلاف بھی ایوان میں بحث ہونی چاہیے۔ جمشید دستی نے کہاکہ ملک توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، پارلیمنٹ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، عیسیٰ نوری نے کہاکہ انسانوں کو زندہ جلانا افسوسناک عمل ہے۔ وقفہ سوالات میں بتایا گیاکہ وفاقی دارالحکومت کے اسپتالوں میں ملازمتوں پر عائد پابندی اٹھالی گئی ہے، پمز اور پولی کلینک میں توسیع کا منصوبہ زیر غور ہے، ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…