بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

19 کو پھانسی‘ صولت مرزا الطاف حسین اور متحدہ خلاف کون سی معلومات وصیت میں دینے کا کہا

datetime 17  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مچھ (نیوز ڈیسک)کراچی سے شائع ہونے والے اخبار روزنامہ’امت‘کے مطابق متحدہ کے دہشت گرد صولت مرزا نے اپنی وصیت میں متحدہ کے قائد الطاف حسین اور پارٹی کے دیگر رہنماﺅں کے دہشتگردوں سے رابطے اور سینٹرل جیل کراچی میں متحدہ کے نیٹ ورک کے حوالے سے اہم معلومات دینے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ ممکنہ طور پر صولت مرزا مجسٹریٹ کے سامنے وصیت تحریر کرائے گا۔ امکان ہے کہ اس کی ریکارڈنگ بھی کی جائے گی۔ متحدہ قومی موومنٹ کے بدنام دہشت گرد صولت مرزا جسے مچھ جیل میں 19 مارچ کو پھانسی دینے کی حتمی تیار

مزید پڑھئے:بھارت کی پہلی انوکھی ہم جنس پرست شادی

مزید پڑھئے:مکمل کرلی گئی ہیں۔ کہ صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد مچھ جیل کی سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔ بلوچستان حکومت کی جانب سے مچھ جیل کے اطراف میں بلوچستان کانسٹیبلری کے 150 اہلکار، جبکہ فرنٹیئر کانسٹیبلز کے 60 اضافی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ ’صولت مرزا کو فروری 2014ءمیں مچھ جیل منتقل کیا گیا تھا، جہاں اسے وارڈ نمبر 11اور 12 میں رکھا گیا اور 11 مارچ کو ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد اسے مچھ جیل کے تنہائی وارڈ میں منتقل کرکے خصوصی لباس پہنادیا گیا ہے۔ اہم ذریعے کا کہنا ہے کہ صولت مرزا متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت سے سخت ناراض ہے۔ مچھ جیل کے ایک ذمہ دار افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ صولت مرزا نے اپنی وصیت میں اہم رازوں سے پردہ اٹھانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ وہ الطاف حسین اور متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماﺅں

مزید پڑھئے:دبئی میں عرب خاتون پاکستانی ڈرائیور کو ادائیں دکھا کر ہاتھ کر گئی

کے دہشت گردوں سے رابطوں اور سینٹرل جیل کراچی میں متحدہ کے نیٹ ورک کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کرے گا۔ ذریعے کا کہنا ہے کہ صولت مرزا مجسٹریٹ کے سامنے وصیت تحریر کرے گا اور اس کے اعترافات کی ویڈیو بھی بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کو ڈپٹی کمشنر بولان احمد علی صدیقی مچھ جیل کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مچھ ممتاز کھیتران، ڈی پی او کچھی بولان عبدالوحید خٹک، سپرنٹنڈنٹ مچھ جیل محمد اسحاق زہری اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ مچھ جیل سکندر کاکڑ بھی موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق صولت مرزا نے الطاف حسین کی تقاریر اور انٹرویوز سے موت کی سزا پر عمل کا یقین ہونے کے بعد شیو کرنا چھوڑ دی ہے اور اس کے اضطراب میں اضافہ ہوتاجارہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…