اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

بنی گالہ میں دھرنے کے شرکاءکے عمران خان زندہ باد کے نعرے،مبارک ہو، قوم جاگ گئی: عمران خان

datetime 17  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے گھر کے باہر احتجاجی دھرنادینے والے شرکاءکو مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ اصل مسائل جون میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے بعد حل ہوں گے ، خوشی ہے کہ قوم اپنے حقوق کیلئے جاگ اُٹھی ہے لیکن اگلی مرتبہ اپنی زندگی آسان کرنے کے لیے صرف چار لوگ آجائیں اور اگر مسائل حل نہ ہوں تو پھر بے شک سارے صوبے کی عوام آجائے جس کے بعد شرکاءنے عمران خان زندہ باد کے نعرے لگاناشروع کردیئے ۔
دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ آپ لوگ 12گھنٹے سے بنی گالہ موجود ہیں ، آپ یہاں آئے ہیں جس سے یہ ثابت ہوگیاکہ قوم جاگ گئی ہے ، آپ لوگوں کو مبارکباد ، اِسی لیے اگست میں دھرناشروع کیاتھاکہ قوم جاگے اور بھیڑبکریوں کی طرح نہ رہے ، وہ کہناچاہتے ہیں کہ آپ کے مسائل حل نہ ہوں تو اگلی مرتبہ زیادہ لوگ آنے کی بجائے صرف چار لوگ آجائیں ، مسئلہ حل نہ ہوتو پھر سب آجائیں ، وہ یقین دلاتے ہیں کہ مطالبات جائز ہوئے تو نمٹادیں گے لیکن اگر جائز نہ ہوئے تو جتنے لوگ مرضی لے آئیں کیونکہ وہ حکومت نہیں چلارہے ، اُن کا کام انصاف دیناہے اور وہ آپ کو ملے گا۔
عمران خان نے شرکاءکو بتایاکہ وہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ آپ لوگوں کے نمائندوں سے ایک میٹنگ کرناچاہتےہ یں جس میں دوماہرین بھی بٹھائیں گے کہ رائلٹی کی مدمیں ملنے والے اڑھائی ارب روپے کہاں خرچ ہوں ؟اگر بلدیاتی انتخابات ہوچکے ہوتے توآپ لوگوں کو بنی گالاآنے کی زحمت نہ اُٹھانا پڑتی ، وہ خود فیصلہ کرتے کہ پیسہ کہاں خرچ کرناہے ، پیسے خرچ کرناصوبائی یا وفاقی اسمبلی کے رکن کا کام نہیں ۔
عمران خان نے کہاکہ جہاں تک وہ سمجھے ہیں کرک کے لوگوں کے بنیادی مسائل پینے کا پانی ، یونیورسٹی اور گیس کے قانونی کنکشن ہیں ، ہفتے کو ایک میٹنگ ہوگی اوراِس میں آپ لوگ اپنے چارنمائندے بھیجیں ، پیسہ لگانیوالی کمیٹی کے نمائندے بھی موجود ہوگی جہاں سب کے سامنے بات ہوگی اور وہ یقین دلاتے ہیں کہ جائز مسائل حل کریں گے ، گیس چوری کرنیوالے لوگوں کو بھی پکڑیں گے ۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے بتایاکہ دبئی میں سرمایہ کاری کانفرنس میں ایک سرمایہ کارملاجوریفائنری کیلئے پیسہ لگاناچاہتاہے اور وہ خیبرپختونخواہ کے عوام کو جلد خوشخبری سنائیں گے ۔
عمران خان کے خطاب کے خاتمے کے ساتھ ہی دھرنے میں شریک لوگوں نے عمران خان اور تحریک انصاف کے حق میں نعرہ بازی شروع کردی اور ہنسی خوشی معاملات نمٹ گئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…