اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے کے ای ایس ای کے سابق ایم ڈی شاہد حامد کے قتل کے جرم میں سزا ئے موت پانے والے مجرم صولت مرزا کی عدالتی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست مسترد کردی۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ناصر الملک نے صولت مرزا کی سزائے موت کے عدالتی فیصلے پرنظرثانی اپیل کی ان کیمرہ سماعت کی۔ عدالت سے سزا یافتہ مجرم نے درخواست میں سزائے موت عمر قید میں تبدیل کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے سزا کو برقرار رکھا جب کہ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ عدالتی فیصلے پر 2 بار نظرثانی نہیں کی جاسکتی۔دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ نے مجرم صولت مرزا کو بلوچستان سے کراچی منتقل کرنے کی درخواست بھی مسترد کردی۔ مجرم صولت مرزا کی بہن کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ صولت مرزا کراچی کا رہائشی ہے اور آخری ملاقات کے لیے بلوچستان نہیں جاسکتے اس لئے اسے مچھ جیل سے کراچی سینٹرل جیل منتقل کیا جائے۔ عدالت نے سماعت کے بعد مجرم کو کراچی منتقل کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
صولت مرزا کی سزائے موت کے فیصلے پرنظرثانی درخواست مسترد
17
مارچ 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں