بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

عالمی برادری افغان امن مذاکرات کی حمایت کرے، ملیحہ لودھی

datetime 17  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان شروع ہو نے والے حالیہ امن مذاکرات کو بین الاقوامی برادری کی جانب سے حمایت کی جانی چاہئے۔اقوام متحدہ کے سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اس مذاکراتی عمل کو کامیاب کرنے کے لئے ہر قسم کی ممکنہ امداد فراہم کررہا ہے۔انہوں نے چین کی جانب سے افغانستان میں امن کے قیام کے لئے مذاکرات اور معاشی ترقی کے لئے مدد فراہم کرنے میں دلچسپی کو سراہا۔ملیحہ لودھی نے زور دیا کہ افغانستان کی جماعتیں اور بین الاقوامی برادری خطے میں استحکام اور افغانستان میں اسٹریٹجک برداشت پیدا کرنے کی حمایت کریں۔ ان کا کہنا تھا کہایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کی جانی چاہئے جو امن مذاکرات کو ناکوم بنانے کی کوششیں کررہے ہیں۔پاکستانی سفیر نے افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے گذشتہ نومبر میں اسلام اّباد کے دورے کی تفصیلات سے اّگاہ کیا اور اسے تاریخی دورہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ افغان صدراشرف غنی اور نواز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات اورافغان صدرکے پاکستان کے تین روزہ دورے نے پاک افغان تعلقات کے درمیان گذشتہ 13 سال سے موجود درپیش چیلنجز کو ختم کرنے میں مدد ملی ہے۔ملیحہ لودھی نے سیکیورٹی کونسل کے ممبران کو بتایا کہ دونوں ممالک کی جانب سے مشترکہ طور پرسیکیورٹی اور معاشی استحکام کے لئے مدد فراہم کرنے یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف اپنی زمین استعما ل نہیں ہونے دینگے اور سیکیورٹی تعاون، تجارت کے فروغ، معاشی تعلقات میں بہتری کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون شروع کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک نے انٹیلی جنس کے اشتراک اور فوجوں کومشترکہ طور مضبوط بنانے پر بھی باہمی اعتماد کا اظہار کیا ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…