جمعہ‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2026 

اربوں روپے کے ٹیکس فراڈ میں ملوث جعلی صنعتکار گرفتار

datetime 17  مارچ‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک)ایف بی ار کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ائی ارکراچی نے جعلی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے ذریعے یارن اور فیبرکس کی درامدات پراربوں روپے کی سیلزٹیکس چوری میں ملوث عبدالغنی خانانی کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹرائی اینڈ ائی کراچی شمس الہادی نے خفیہ اطلاع پرایڈیشنل ڈائریکٹرعقیل احمد صدیقی اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالنبی سومروکی قیادت میں ریپڈ ٹیم تشکیل دی جنہوں نے نیوجامعہ کلاتھ مارکیٹ ایم اے جناح روڈ پر چھاپہ مارکر ملزم کو شدید مزاحمت کے بعد گرفتار کرلیا، ملزم کی گرفتاری نومبر2014 میں درج ہونے والی ایف ائی ار کی بنیاد پرکی گئی ہے جو ایشین ٹیکسٹائل کے خلاف درج کی گئی تھی۔گرفتارشخص کے بارے میں ڈپٹی ڈائریکٹر ائی اینڈ ائی اصف علی ابڑو نے بتایا کہ ملزم عبدالغنی خانانی نے مختلف ناموں سے 25 جعلی مینوفیکچرنگ کمپنیاں قائم کی ہوئی ہیں اور وہ گزشتہ 3سال سے ایس اراونمبر 1125 کے تحت ملک میں وسیع پیمانے پریارن اور فیبرک رعایتی ٹیرف پر درامد کررہا ہے، ایس اراو 1125 کے تحت مینوفیکچررز کوخام مال کی درامدات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ حاصل ہے جس سے ملزم عبدالغنی خانانی نے مکمل استفادہ کرتے ہوئے قومی خزانے کو سیلزٹیکس کی مد میں اربوں روپے مالیت کا نقصان پہنچایا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم جعلی مینوفیکچرنگ کمپنیوں کے کاروباری لین دین 33 مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کررہا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ ائی اینڈ ا?ئی نے درامدی سطح پر ایس اراو 1125 کے غلط استعمال میں ملوث غیرپیداواری اور جعلی کمپنیوں کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے اور مختلف شعبوں کی فہرستیں مرتب کرنا شروع کردی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ کیس میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…