سیالکوٹ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے الطاف حسین کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس وقت انہوں نے فوج کے خلاف تقریر کی تھی وہ2006ء تھا اور اس وقت ایک فوجی حکمران تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب جمہوریت کی بقاء کی جنگ لڑ رہے ہیں لیکن ہم نے جو باتیں2006ء میں کی تھیں ان کی بناء پرانہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔جبکہ یہ 2006ء نہیں2015ء ہے اور اب حالات تبدیل ہو چکے ہیں۔انہوں نے الطاف حسین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ الطاف حسین کی گفتگو کا سیاق و سباق صبح کچھ ہوتا ہے اور شام کو کچھ اور ، اس لیے ان کی بات کو سنجیدگی سے نہیں لیتے۔