اسلام آباد(نیوز ڈیسک) کرک کے رہائشیوں کا گیس‘ بجلی اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر دھرنا جاری ہے‘ مظاہرین میں تحریک انصاف کی رکن خیبر پختونخواہ اسمبلی دینا ناز بھی شامل ہیں‘ مظاہرین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے بنیادی سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی تک دھرنا جاری رہے گا