کراچی(نیوز ڈیسک) بلدیہ ٹاؤن میں واقع گارمنٹس فیکٹری میں آتشزدگی سے 159 افراد کی ہلاکت کی دوبارہ تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے‘ 30 دن میں تحقیقات مکمل کرے گی‘ رینجرز کی جانب سے عدالت میں پیش کردہ جے آئی ٹی میں واقعے کی ذمہ داری متحدہ قومی موومنٹ پر ڈالی گئی تھی‘ ذرائع کے مطابق واقعے کی ازسرنو تحقیق کے لیے سندھ پولیس کے آفیسر آفتاب پٹھان کی سربراہی میں تشکیل دے دی گئی ہے‘ تحقیقاتی ٹیم کے دیگر ممبران میں ایف آئی کے کے ڈپٹی ڈائریکٹر الطاف حسین‘ رینجرز کے کرنل سجاد اور منیر شیخ سمیت آئی ایس آئی‘ آئی بی اور ایم آئی کے نمائندے شامل ہیں‘ کمیٹی 30 دن کے اندر تحقیقات مکمل کرے گی