کراچی ( نیوز ڈیسک ) سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات اور پیپلز پارٹی کے رہنماءشرجیل انعام میمن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے نانا ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی پر پاکستان آئیں گے انہیں اس بات کا علم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو جب چاہیں پاکستان آ سکتے ہیں اور وہ پاکستان ضرور آئیں گے۔ اپنی جماعت پیپلز پارٹی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ مفاہمت کی سیاست کرتی ہے جبکہ مفاہمت کی سیاست کو ہی فروغ دیں گے۔سندھ میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے حوالے سے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ میں آپریشن کے کپتان وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ہیں جبکہ کراچی میں جگہ جگہ لگے سائن بورڈز بھی سیکورٹی رسک ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ سندھ پولیس اور رینجرز مل کر دہشت گردی کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں جبکہ بہت جلد صوبہ سے دہشت گردی کو ختم کر دیا جائے گا۔
بلاول بھٹو اپنے نانا کی برسی پر پاکستان آئیں گے یا نہیں ، علم نہیں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
موسمی پرندے
-
مولانا طارق جمیل نے بچے سے ہاتھ کیوں نہیں ملایا اور بچہ کون ہے؟ وضاحت سامنے آگئی
-
ڈاکٹر سارنگ ہلاکت کیس میں اہم پیش رفت،مقتول کی اہلیہ مبینہ طور پر ملوث نکلی
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان
-
عید الاضحیٰ کے دوران ملک بھر میں موسم کیسا رہےگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
-
بیرونِ ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو اہم ہدایت جاری
-
پاکستان کی ایران جنگ بندی کوششیں، یو اے ای ناراض، پاکستانی کارکنوں کی بے دخلی شروع، نیو یارک ٹائمز ک...
-
پی ڈی ایم اے پنجاب کا صوبہ بھر میں آندھی اور بارشوں کے متعلق الرٹ
-
ایک میزائل، متعدد نشانے، بھارت کا’’مشن دیویاستر‘‘ کے تحت ایڈوانسڈ اگنی میزائل کا کامیاب تجربہ
-
مزید 191 غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائیٹیاں سامنے آ گئیں
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ بتا دی
-
اداکار وجے کا وزیراعلیٰ بنتے ہی گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینے کا حکم
-
کسٹم گودام میں لگی آگ پر 22 گھنٹوں بعد بھی قابو نہ پایا جاسکا، 100 سے زائد گاڑیاں جل گئیں
-
شاہین آفریدی نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ میچ میں بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا



















































