منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

سانحہ یوحنا آباد ، رانا ثناءاللہ کا ایک اور جھوٹ بے نقاب

datetime 16  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) سانحہ یوحناآباد کے بعد مظاہروں کے دوران نعیم نامی شخص کو مشتعل مظاہرین کی جانب سے تشدد کے بعد آگ لگا کر قتل کر دیا تھا جس پر بیان دیتے ہوئے سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا تھا کہ یوحنا آباد میں شیشے کی کوئی دکان نہیں تھی جبکہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جائیں گی کہ نعیم دھماکے کی جگہ پر کیا کرنے گیا تھا۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے یہاں تک کہہ دیا تھا کہ نعیم کی دھماکے والی جگہ پر موجودگی ایک سوالیہ نشان ہے کیونکہ نہ تو اس علاقے میں کوئی شیشے کی دکان ہے اور نہ ہی وہاں شیشے کا کوئی کام ہو رہا تھا۔ دوسری جانب رانا ثناءاللہ کے جھوٹ کا پردہ نجی ٹی وی چینل ’دنیا نیوز ‘ کی جانب سے دکھائی گئی ویڈیو فوٹیج کے ذریعے ہو گیا۔ٹی وی چینل کے مطابق یوحنا آباد میں چرچ سے 500 میٹر دور عظیم گلاس اینڈ ایلومینیم کے نام سے جلائے جانے والے نعیم کی دکان موجود تھی جس پر نعیم اور اس کے بڑے بھائی سلیم کا موبائل نمبر بھی درج ہے۔علاقہ مکینوں نے نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نعیم 10 سال سے اس علاقے میں شیشے کا کام کر رہا تھا جبکہ اس کے علاوہ بھی اس علاقے میں کئی شیشے کی دکانیں موجود ہیں۔جاں بحق ہونے والے محمد نعیم کے کزن کا کہنا تھا کہ نعیم کی دکان دھماکے کا نشانہ بننے والے چرچ کے مرکزی گیٹ کے قریب ہے جبکہ وہ مظاہرے کے وقت گاہک کے پاس کام سے گیا تھا۔اس ویڈیو کے بعد رانا ثناءاللہ کی جانب سے بولا گیا ایک اور جھوٹ واضح انداز میں بے نقاب ہو گیا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…