جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہجوم کے ہاتھوں جلائے جانے والے 2 افراد میں سے ایک کی شناخت ہو گئی

datetime 16  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) یوحنا آباد دھماکوں کے بعد مشتعل ہجوم کے ہاتھوں جلائے جانے والے 2 افراد میں سے ایک کی شناخت نعیم کے نام سے ہوگئی جو ضلع قصور کا رہائشی تھا۔ 24 سالہ مقتول نعیم ضلع قصور کے تھانہ مصطفی آباد محلہ نیواں تھے کارہائشی تھا جو شیشے اور ایلومینیم کا کام کرتا تھا۔ مقتول کے بھائی سلیم نے بتایا کہ نعیم کی موٹرسائیکل مل چکی ہے ان کا بھائی دہشت گرد نہیں بلکہ فیروز پور روڈ پر شیشے اور ایومینیم کا کام کرتا تھا اور وہ اتوار کے روز یوحنا آباد میں کام کی غرض سے گیا جہاں دھماکے کے بعد پولیس نے اسے مشکوک سمجھ کر حراست میں لیا تاہم نعیم کی جانب سے شناخت کرانے کے باوجود پولیس نے اسے چھوڑنے سے انکار کیا۔مقتول کے بھائی نے مزید بتایا کہ دھماکے کے بعد مشتعل ہجوم نے نعیم کو دہشت گرد سمجھ کر پولیس کی حراست سے نکال کر اس پر بری طرح تشدد کیا اور جلا دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوحنا آباد دھماکے کے بعد نعیم کی تلاش کے لیے پولیس میں اس کے لاپتا ہونے کی رپورٹ بھی درج کرائی گئی تھی۔
گزشتہ روز یوحنا آباد دھماکے کے بعد فیروز پور روڈ پر مشتعل ہجوم نے 2 افراد کو تشدد کرکے جلا دیا تھا جب کہ دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…