لاہور(نیوز ڈیسک)یوحنا آباد کے علاقے میں گرجا گھر میں دھماکوں کے بعد مظاہرین کو روکنے کیلئے پولیس نے بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہی جس کے بعد ضلعی حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کیلئے رینجرز کو طلب کر لیا۔تفصیلات کے مطابق یوحنا آباد میں مسیحی رہنماؤں سے مذاکرات کرنے کیلئے رانا ثناللہ بھی پہنچے تھے لیکن مذاکرات نتیجہ خیز نہ ہوسکے۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران گاڑ ی سے کچلے جانے والے دو افراد کی ہلاکت کی وجہ سے حالات مزید کشیدہ ہو گئے جس پر پولیس بھی مظاہرین کومنتشر کرنے میں ناکام رہی جس کے بعد حکومت نے یوحنا آباد میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے رینجرز کو طلب کر لیاہے۔حکومت کی جانب سے رینجرز کو طلب کرنے کافیصلہ اس لیے گیا کیونکہ مظاہرین کی جانب سے پرائیوٹ املاک کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہاہے اور پولیس حالات کو قابو کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں