جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی کسانوں کیلئے خوشخبری ، ہونہار طالبہ کی زراعت کیلئے حیرت انگیز ایجاد

datetime 16  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد( نیوزڈیسک) پاکستانی طالبہ نے کسانوں کی مشکل آسان کردی ہے اور موبائل فون کی مدد سے کھیتوں میں پانی لگانے ، زمین کی نمی وغیرہ سے متعلق جانچنے کا طریقہ ڈھونڈ لیا اور ضرورت کے مطابق ازخود ہی موبائل پر الرٹ جاری ہوجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق زرعی یونیورسٹی میں ایگری انجینئرنگ کی طالبہ صدف موبائل سے کھیتوں میں پانی لگانے کا طریقہ ڈھونڈ نکالاجس کی مدد سے پتہ چلے گاکہ فصل کو کب اور کتنا پانی چاہیے اور اس ضمن میں کھیتوں پر لگا سینسر اینڈرائڈ موبائل پرازخود ہی الرٹ جاری کرے گا اور کسان بھائی موبائل فون سے آٹو میٹک موٹر کو پانی لگانے کا آرڈر بھی کرسکتے ہیں۔صدف نے بتایاکہ کھیتوں میں سوائل موشن سینسر ضرورت کے مطابق الرٹ جاری کرے گا اوراِسی موبائل فون ایپلی کیشن کی مدد سے فوری طورپر ٹربائن کو بھی چلایاجاسکتاہے پورے کھیت کو پانی دے گا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق صدف کے پراجیکٹ کو ناروے میں بھی پذیرائی ملی اور ملائیشین اخبار نے بھی ٹاپ تین آئیڈیاز میں شامل کرلیاتاہم پاکستان میں فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے مشکلات کا سامناہے کیونکہ موبائل فون ایپ اور ٹربائنوں کے ساتھ آٹومیٹک سوئچ وغیرہ بنانے جیسے مراحل ابھی باقی ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…