جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی آئی اے، شدید خسارے کے باوجود یونیفارم تبدیلی کا فیصلہ

datetime 16  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے مالی خسارے کے باوجود ایئرہوسٹسز اورکیبن کریو یونیفارم تبدیل کرنیکا فیصلہ کیاہے۔اس سلسلے میں پی ائی اے انتظامیہ نے ملک کے متعدد فیشن ڈیزائنرز کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں جنھوں نے نئے یونیفارم کے نمونے تیارکیے اورقومی ایئرلائن سے بھاری معاوضہ بھی وصول کیاہے۔ نئے یونیفارم کی ریہرسل اج (پیرکو) مقامی ہوٹل میں کی جائے گی۔ اس پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ قومی ایئرلائن انتظامیہ نے اپنے شعبہ تعلقات عامہ کے منیجرسمیت دیگر کو بھی اس پروگرام سے لاعلم رکھا اور فیشن ڈیزائنرزکی اس تقریب اورکوریج کاٹھیکہ ایک پرائیویٹ پی ا ر ایجنسی کودے دیا جس میں لاکھوں روپے اضافی خرچ کیے جارہے ہیں۔پی ا ئی اے فیشن ڈیزائنرکے نام سے منسوب یہ تقریب کراچی کے فائیو اسٹار ہوٹل میں منعقدکی جائے گی جس کے لاکھوں روپے کے اخراجات بھی پی ا ئی اے کے ذمے ہوں گے جبکہ یہ تقریب پی ائی اے کے ہوٹل ایئرپورٹ ان میں بھی منعقدکی جاسکتی تھی تاہم پی ائی اے انتظامیہ کاکہنا ہے کہ تقریب اعلیٰ حکام کی ایما پر منعقد کی جارہی ہے جس میں خسارے کے باوجودپی ائی اے غیرضروری اخراجات کرکے ادارے پرمالی بوجھ کا اضافہ کررہی ہے۔ذرائع کے مطابق پی ا ئی اے انتظامیہ نے ایئر ہوسٹسز اور کیبن کریوکے نئے یونیفارم کومتعارف کرانے کے لیے انتہائی قیمتی دعوت نامے بھی تیارکرائے ہیں۔ تقریب میں پی ا ئی اے کے ایم ڈی شاہنوازرحمن نے مشیر ہوابازی اوراعلی افسران کوبھی خصوصی طورپر مدعوکیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ ایم ڈی پی ا?ئی اے شاہنوازرحمن نے یونیفارم تبدیل کرنے کی تقریب کو فیشن شو قرار دیا ہے اور کہاہے کہ کیبن کریوکو نئے یونیفارم پہناکر کیٹ واک کی طرزپر ریمپ پرچلایا جائے گا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…