بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

کراچی آپریشن پر کسی کو شکایت ہے تو عدالت جائے، پرویز رشید

datetime 16  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام ا باد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ہم مفاہمت کی سیاست کر سکتے ہیں مگر مصالحت کی نہیں، کراچی آپریشن کے حوالے سے کسی کو شکایت ہے تو عدالت جائے، ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ مجرم چاہے کسی بھی پارٹی سے ہو یا کسی بھی جگہ سے ہو، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، مسلم لیگ (ن) کے نو منتخب سینیٹرز پرویز رشید اور مشاہد اللہ خان نے وفاقی وزرا کے عہدوں کا دوبارہ حلف اٹھا لیا ہے، اتوار کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں صدر ممنون حسین نے ان سے حلف لیا، تقریب میں وفاقی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی، صدر مملکت نے دونوں سینیٹرز کو وفاقی وزرا کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور توقع ظاہر کی کہ وہ عوامی فلاح و بہبود کیلیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔واضح رہے کہ پرویز رشید وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور مشاہد اللہ خان ماحولیاتی تغیرات کے وفاقی وزیر تھے تاہم ان کی بطور سینیٹر مدت ختم ہونے پر دوبارہ انتخاب کے بعد ان کیلیے دوبارہ حلف اٹھانا ضروری تھا، آن لائن کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں پرویز رشید نے مزید کہا کہ وزیر اعلی سندھ کراچی آپریشن کے کپتان ہیں، ملک سے باہر بیٹھ کر کسی کو ملک کے اہم اداروں کے خلاف بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے، سیاست کی آڑ میں کسی کو جرم کرنے کا حق نہیں، ضرب عضب آپریشن بلیک میلنگ سے ختم نہیں ہو گا، اس موقع پر سینیٹر مشاہد اللہ نے یوحنا آباد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے حملے دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشن کا ردعمل ثابت ہو سکتے ہیں۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…