متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی دفتر نائن زیرو سے گرفتار زیرحراست ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ کئی رفاہی ادارے غیر قانونی اسلحے کی ترسیل میں ملوث ہیں‘ اسلحہ ایک جگہ سے دوسری جگہ ایمبولینس میں منتقل کیا جاتا ہے ‘ رینجرز ترجمان کے مطابق گزشتہ روز نائن زیرو پر کاروائی کے دوران گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ و دیگر جرائم کے لیے اسلحہ پہنچانے میں ایک فلاحی ادارہ ملوث ہے‘ جس کی ایمبولینس میں اسلحہ مختلف مقامات تک پہنچایا جاتا ہے‘ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحے کی ترسیل سنگین جرم ہے‘ ملوث سندھ آرمز ایکٹ کے تحت گرفتار کیا جائیگا‘ رینجرز کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ شہری ایسی وارداتوں کی اطلاع رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر دیں‘ اطلاع دینے والے کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔