سکھر(نیوز ڈیسک) وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کا کہنا ہے کہ کامیاب آپریشن کے بعد سندھ میں اغوابرائے تاوان کی وارداتیں ختم ہوگئیں جب کہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پرچھاپے کے دوران گرفتارافراد سے متعلق فیصلہ عدالت کرے گی۔ سکھر کے سرکٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائدوں سے بات کرتے ہوئے سید قائم علی شاہ کا کہنا تھاکہ رینجرزتقریباً 2 سال سے خفیہ معلومات پرآپریشن کررہی ہے اور میری نگرانی میں رینجرزاورپولیس کی دہشت گردوں،جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کارروائی جاری ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ رینجرزکے کامیاب آپریشن کے بعد سندھ میں اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ختم ہوگئی ہیں۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھاکہ ایم کیوایم سے سیاسی طورپرتعاون اوراس حوالے سے بات چیت جاری ہے، سیاست اورجرائم دوالگ چیزیں ہیں اور جرائم کوسیاست سے منسلک نہیں کیاجاسکتا لہذا جرائم پرسودے بازی یامفاہمت کی بات نہیں ہوسکتی۔ ان کا کہنا تھاکہ کراچی میں آپریشن تمام جماعتوں کیاتفاق رائے کے بعد شروع کیا گیا جس میں پیپلزپارٹی کے لوگ بھی مارے اور پکڑے گئے ہیں جب کہ ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پرچھاپے کے دوران گرفتارافراد سے متعلق اب عدالت فیصلہ کریگی۔