ننکانہ صاحب (نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 137 پر ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ ہورہی ہے جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 137 پر ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ کا عمل صبح اٹھ بجے شروع ہوا جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ حلقے میں 2 لاکھ 87 ہزار 719 رجسٹرڈ ووٹرز کے لئے 256 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔ جن میں سے 48 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے 11 سو سے زائد پولیس اہلکار جب کہ رینجرز کے دو دستے تعینات کئے گئے ہیں۔این اے 137 کی نشست مسلم لیگ (ن) کے رائے منصب علی خان کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے ان کی صاحبزادی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان کو میدان میں اتارا ہے، جن کے مدمقابل پیپلز پارٹی کے شاہ جہاں بھٹی اور آزاد امیدوار بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ ہیں جنہیں پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی حمایت حاص