بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

جیسی کرنی ویسی بھرنی ،داعش کے کارکنوں کو درندگی کی سزا مل گئی

datetime 15  مارچ‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد (نیوز ڈیسک) اب تک تو دنیا داعش کے دل دہلا دینے والے اقدامات کی خبریں ہی سن رہی تھی مگر اب صورتحال بدل گئی ہے اور یہ تنظیم خود اسی سلوک کا شکار ہوگئی ہے جو یہ دوسروں سے کرتی رہی ہے۔ عراقی افواج اور شیعہ ملیشیاءتکریت اور ملحقہ علاقوں میں داعش کے خلاف نمایاں کامیابی حاصل کررہے ہیں اور اسی دوران داعش کے جنگجوﺅں کو عبرتناک سزائیں بھی دی جارہی ہیں۔
”اے بی سی نیوز“ نے عراق میں داعش کے جنگجوﺅں کے ساتھ خوفناک سلوک کی متعدد تصاویر دریافت کی ہیں جو مبینہ طور پر امریکی تربیت یافتہ عراقی فوجیوں نے سوشل میدیا پر بھیجی ہیں۔ انسٹا گرام پر Iraqi_lion18پر بھیجی گئی تصاویر میں درجنوں کٹے ہوئے سر اوراجسائم دکھائے گئے ہیں جن کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ یہ تکریت کے قریب عراقی فوج کے کیمپ سپیچر میں کیڈٹس کی ہلاکت کا بدلہ ہے۔ اسی طرح داعش کے ایک جنگجو کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے ایک بلند ٹاور کے ساتھ لٹکایا گیا ہے جبکہ ایک اور جنگجو کو بلند عمارت سے گرا کر ہلاک کرنے کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے داعش مخالفین کے سر کاٹنے اور انہیں بلندی سے گرا کر ہلاک کرنے کی درجنوں تصاویر انٹرنیٹ پر شائع کرچکی ہے۔ عراقی فوج کے ترجمان جنرل سعد مان کا ان تصاویر کے متعلق کہنا ہے کہ ان کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور کچھ بھی چھپایا نہیں جائے گا۔



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…