منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

نائن زیرو پر چھاپے کے بعد کراچی کو کیا فائدہ ہوا؟

datetime 14  مارچ‬‮  2015 |

کراچی(نیوز ڈیسک)سیکورٹی اداروں کی جانب سے شہر بھر میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں اہم بات یہ ہے کہ گزشتہ 66 گھنٹوں میں کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں 11 مارچ کی شام 7 بجے ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جبکہ تب سے اب تک شہر بھر میں کوئی فائرنگ کا ایسا واقعہ پیش نہیں آیا جس میں کسی شہری کی ہلاکت ہوئی ہو۔کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ 66 گھنٹوں سے زیادہ وقت گزر گیا ہو اور شہر میں کوئی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش نہ آیا ہو۔

مزید پڑھئے: عور ت کی وہ چیزیں جن سے مرد متاثر ہوتے ہیں

 

غلام قادر تھیبو کا کہنا تھا کہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے امن قائم کرنے کی کوششوں میں 3 دنوں میں کوئی بھی قتل کی واردات نہ ہونا خوش آئند ہے جبکہ سیکورٹی ادارے کراچی میں امن قائم کرنے کے لیے اسی طرح کوشاں رہیں گے۔یاد رہے 11 مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کی جانب سے چھاپہ مارا گیا تھا جس میں رینجرز نے 110 افراد کو حراست میں لیا تھا جبکہ رینجرز کے مطابق گرفتار افراد میں اہم ٹارگٹ کلر سمیت اہم ملزمان بھی شامل تھے جبکہ سندھ رینجر ز نے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا تھا جس کے بعد کراچی میں 3 روز گزرنے کے باوجود کوئی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…